حماس کی خصوصی یونٹ کا رُکن ہلاک: اسرائیل

   

یروشلم: اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے اتوار کو کہا کہ وہ نقبا خصوصی یونٹ کے ایک رکن سمیت حماس کے کئی لڑاکوں کو مار گرانے میں کامیاب رہا۔آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا ‘‘کل آئی ڈی ایف نے اسرائیل اور غزہ پٹی کے درمیان حفاظتی باڑ کے قریب دو شدت پسند کارندوں، ایک ‘نقبا’ شدت پسند آپریٹر اور اضافی شدت پسند کو ہلاک کر دیا۔بیان کے مطابق ہفتے کے روز بھی اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر سلسلہ وار حملے کیے ۔