حماس کے پاس فوجی صلاحیتوں کو دوبارہ تشکیل دینے کی صلاحیت

   

واشنگٹن : امریکہ کے دو جنگی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باوجود فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس نے بھرپور مزاحمت ثابت کی۔امریکی تھنک ٹینکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس اپنی فوجی صلاحیتوں کو دوبارہ تشکیل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، حماس کی ان ہی صلاحیتوں کی بنا پر اسرائیلی حکام نے جنگ طویل ہونے کا اعلان کیا۔رپورٹ کے مطابق حماس نے 26 دسمبر کو اسرائیلی فوج کے خلاف دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس استعمال کی، حماس نے جبالیہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی اسرائیلی کوشش کو بھی چیلنج کیا اور جبالیہ میں گھروں میں پناہ لیے ہوئے امریکی جنگی تھنک ٹینکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی کے جنوب میں بھی اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، حماس نے 25 سے 26 دسمبر کے دوران اسرائیل پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے، مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینی جنگجوؤں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، حزب اللہ نے بھی دو دنوں کے دوران اسرائیل کی شمالی سرحد پر 19 حملے کیے۔