حماس کے کئی جنگجوؤں کو حراست میں لینے اسرائیل کا دعویٰ

   

یروشلم: اسرائیل نے ویسٹ بینک میں حماس کے متعدد جنگجوؤں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ۔اسرائیل کی سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز یہ دعوی کیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے کہا ‘‘ آئی ایس اے اور اسرائیلی بارڈر پولیس کے تعاون سے ہماری فوج نے رام اللہ کے شمال میں واقع برجیٹ یونیورسٹی میں حماس کے طلباء ونگ سے وابستہ متعدد جنگجوؤں کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حراست میں لیے گئے حماس کے ممبران پرویسٹ بینک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے رقم منتقل کرنے کا شبہ ہے ۔ فوج نے کہا ‘‘ ہم اسرائیل کو لاحق کسی بھی خطرے کو ناکام بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے ۔