حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کیلئے ریالی

   

نیویارک: نیو یارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر میں جمعرات کو سینکڑوں مظاہرین نے حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے ریالی نکالی کیونکہ صدر جو بائیڈن کو بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ امریکی قیدیوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کیلئے ہر سفارتی ذریعے کا فائدہ اٹھائیں۔بل بورڈز میں بچوں اور بزرگوں سمیت ان لوگوں کے چہرے دکھائے گئے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ یرغمال بنائے گئے ہیں جبکہ ہجوم نعرے لگا رہا تھا، “انہیں گھر واپس لاؤ۔”ریلی کے مقررین میں رونن اور اورنا نیوٹرا شامل تھے جن کے 22 سالہ بیٹے عمر کے بارے میں خیال ہے کہ وہ یرغمال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک قدرتی رہنما اور شوقین کھلاڑی قرار دیا جو اپنے اسکول میں باسکٹ بال، والی بال اور فٹ بال ٹیموں کا کپتان تھا۔ہولوکاسٹ میں بچ جانے والے جوڑے کے پوتے عمر نیوٹرا نے اسرائیل جانے کیلئے اپنے کالج کے منصوبے ملتوی کر دیئے جہاں اس نے اسرائیل کی دفاعی افواج میں شمولیت اختیار کی۔ ان کے والد نے یاد کیا کہ حملوں سے ایک رات پہلے نیوٹرا نے اپنے والدین سے فون پر بات کی اور انہیں بتایا کہ وہ سرحد پر گشت کرنے میں ایک ماہ گذارنے کے بعد ایک پرسکون ویک اینڈ کا انتظار کر رہا تھا۔