حمایت ساگر سے نوجوان کی نعش برآمد

   

حیدرآباد ۔ /30 جنوری (سیاست نیوز) حمایت ساگر سے ایک نوجوان کی نعش دستیاب ہونے سے سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس پون کمار 27 سال ساکن ڈیفنس کالونی بنڈلہ گوڑہ /24 جنوری کو اچانک لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کے افراد خاندان کے علاوہ پولیس بھی اسے ڈھونڈ رہی تھی ۔ پون کمار کی نعش آج حمایت ساگر کے کنارے دستیاب ہوئی اور وہاں سے گزرنے والے مقامی افراد نے پولیس کو آگاہ کیا ۔ راجندر نگر پولیس سے وابستہ ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔