حمایت ساگر میںایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 6 جون (سیاست نیوز) حمایت ساگر کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ راجندر نگر پولیس انسپکٹر مسٹر سریش نے بتایا کہ حمایت ساگر کے ایف ٹی ایل زون سے پولیس نے ایک نعش برآمد کیا اور اس کی شناخت 50 سالہ ست نارائنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو حیدر شاہ کوٹ علاقہ کا ساکن تھا اور حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا ملازم بتایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے وزنی پتھر سے حملہ کرتے ہوئے مسٹر ست نارائن کا قتل کردیا اور اس کی نعش کو حمایت ساگر کے ایف ٹی ایل زون میں پھینک دیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح کے اوقات یہ واردات پیش آئی۔ پولیس نے مقامی عوام کی اطلاع پر کارروائی انجام دی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔