حیدرآباد ۔ /18 اگست (سیاست نیوز) شہر میں حوالہ کا کاروبار چلانے والے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے لاکھوں روپئے کی رقم ضبط کرلی گئی ۔ انسپکٹر سلطان بازار سبی رام ریڈی کے بموجب راجستھان سے تعلق رکھنے والے بھوانی سنگھ جس کا تعلق راجستھان سے ہے کو اُس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ اپنی موٹر سائیکل پر حوالہ کی رقم منتقل کررہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان بازار چوراہے پر پولیس کی تلاشی کے دوران اسے روک لیا اور اس کے قبضے سے 23 لاکھ روپئے کی رقم برآمد کی گئی ۔ حراست میں لینے کے بعد بھوانی سنگھ سے تفتیش کی گئی لیکن وہ اطمینان بخش جواب دینے میں ناکام رہا اور ضبط شدہ رقم حوالہ کے کاروبار کے ہونے کا انکشاف کیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ضبط شدہ حوالے کی رقم غیرمجاز طور پر کرناٹک کو منتقل کی جارہی تھی ۔ حراست میں لئے گئے بھوانی سنگھ کو ضبط شدہ رقم کے ساتھ محکمہ انکم ٹیکس کے حوالہ کردیا گیا