حوثی باغیوں کے اہداف پر اسرائیل کے نئے حملے

   

صنعاء : اسرائیل کی ڈیفینس فورس،آئی ڈی ایف نے جمعہ کو بتایا کہ اسرائیل کی ائیر فورس کے جیٹ طیاروں نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی گروپ کے اہداف پر حملے کیے ہیں۔ اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ یہ حملے اسرائیل کیخلاف حوثی دہشت گرد حکومت کی جانب سے بار بار کے حملوں کے رد عمل میں کیے گئے ہیں۔ رائٹرز نے اطلاع دی کہ ان حملوں میں سے ایک یمن کے دارالحکومت صنعا میں غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنے والی ایک ریلی کے قریب ہوا۔ حوثیوں نے بھی ایک بیان میں حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے اس وقت ہوئے جب لوگ غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں صنعا میں ریلی کر رہے تھے۔