لندن:برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران سے برطانوی بحریہ کے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں کو اقوام متحدہ کے سامنے پیش کیا ہے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کا ثبوت ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے 2022 کے شروع میں جنوبی ایران میں بین الاقوامی پانیوں میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور کروز میزائل انجن سمیت دو ایرانی ہتھیاروں کے قبضے کا حوالہ دیا اور اسے سلامتی کونسل کی سنہ 2015 کو منظور کردہ قراردادوں 2231 اور 2140 کی خلاف ورزی قرار دیا۔بیان کے مطابق قبضے میں لیے گئے اسلحے میں ایک ڈرون بھی تھے۔ برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے اس کی اندرونی یادداشت کو ڈی کوڈ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ اس نے ایرانی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر سے 22 آزمائشی پروازیں کیں۔