دوحہ، 27 مئی (یو این آئی) یمن کے حوثی گروپ نے منگل کو کہا کہ اس نے اسرائیل کے بن گورین ہوائی اڈے اور تل ابیب کے ایک اہم ہدف کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے ۔حوثیوں نے ٹیلی گرام پر کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی میزائل فورسز نے دو بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ایک کوالٹیٹو ڈبل فوجی آپریشن کیا۔ ان میں سے ایک، ایک ہائپر سونک ‘فلسطین 2’ میزائل، مقبوضہ جافا کے علاقے کے لود ہوائی اڈے پر داغا گیا، جسے اسرائیل میں بن گورین ہوائی اڈے کے نام سے جانا جاتا ہے ۔حوثیوں نے کہا کہ دوسرا، ’’ذوالفقار‘‘ میزائل نے مقبوضہ جافہ کے مشرق میں صہیونی دشمن کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ فائرنگ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں اور سیکڑوں یہودیوں کے یروشلم میں مسجد الاقصی پر حملے کے جواب میں کی گئی ہے ۔