واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ یمن کی حوثیوں کو دوبارہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کررہی ہے، یہ اعلان گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں ڈرون اور میزائل حملوں کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کا یہ تبصرہ امارتی سفارتخانے کے ٹوئٹ کے بعد کی جانے والی نیوز کانفرنس میں سامنے آیا۔