حوثیوں کیلئے جانے والیایرانی اسلحہ کھیپ کی ضبطی

   

واشنگٹن : امریکہ نے اعلان کیا ہیکہ امریکی بحریہ کے ایک جہاز نے ایران سے آنے والے جدید روایتی ہتھیاروں اور مہلک امداد کی ایک کھیپ کو ضبط کر لیا ہے۔ یہ کھیپ یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کی طرف لے جائی جارہی تھی۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی سنٹرل کمانڈ نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یہ کھیپ گزشتہ 28 جنوری کو بحیرہ عرب میں ضبط کی گئی تھی۔ سینٹ کام نے اسحلہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ اس کھیپ میں 200 سے زیادہ پیاکیجز شامل تھے جن میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیالسٹک میزائلوں کے اجزا، دھماکہ خیز مواد، بغیر پائلٹ سمندری ڈرون کے اجزا، مواصلاتی آلات اور فوجی نیٹ ورکس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل لانچر کٹس اور دیگر فوجی اجزاء شامل تھے۔
بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ خطے میں ایران کی بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کی ایک اور مثال ہے۔ مائیکل ایرک کوریلا نے مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر خطے میں امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیوں سمیت تمام جائز طریقوں سے اور مداخلتی کارروائیوں کے ذریعے ہلاکت خیز ایرانی امداد کے بہاؤ کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔