حوثیوں کے ٹھکانوں پرامریکہ کے مزید حملے

   

واشنگٹن: امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سنٹرل کمانڈ فورسز نے جمعرات کو حوثی باغیوں کی چار کشتیوں اور سات اینٹی شپ کروز میزائلوں کے خلاف سات “سیلف ڈیفنس” حملے کیے جو بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر لانچ کیے جانے کیلئے تیار تھے۔جمعرات کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سنٹرل کمانڈ فورسز نے کل دو خود دفاعی حملے کیے، جس میں دو حوثی اینٹی شپ کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا جو بحیرہ احمر میں دو بحری جہازوں پر داغے جانے کیلئے تیار تھے بیان میں مزید کہا گیا، “اس دن بعد میں، 11:30بجے (صنعاء کے وقت کے مطابق) امریکی سنٹرل کمانڈ کی فورسز نے حوثیوں کے کروز میزائل کو نشانہ بناتے ہوئے دوسرا حملہ کیا جو لانچ کیلئے تیار تھا۔