نئی دہلی، 3مارچ (سیاست ڈاٹ کام)دہلی تشدد پر فوری طورپر بحث کرانے کی اپوزیشن کی مانگ پر لوک سبھا میں منگل کو زوردار ہنگامہ کے دوران اراکین نے کاغذ پھاڑ کر اسپیکر کی کرسی کی طرف پھینکے اور اپوزیشن اور حکمراں فریق کے اراکین کے مابین زبردست دھکا مکی ہوئی۔ایوان میں افراتفری کی صورت پیدا ہونے کے پیش نظر اسپیکر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی۔ صبح دو بار کارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد وزیر قانون روی شنکر پرساد اور حکمراں فریق کے کچھ اراکین نے محفوظ گھیرا بناکر لوک سبھا سکریٹری جنرل اسنیہ لتا سریواستو کو ایوان سے باہر نکالا۔