حکومت بننے پر طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم: ایس پی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ ۔ اترپردیش میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایس پی نے اپنے انتخابی منشور کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ہفتہ کو دوسرا اعلان کیا کہ حکومت بننے پر دنیاکے سب سے اعلیٰ لیپ ٹاپ طلبہ کو دیں گے ۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ آنے والے وقت میں جب ایس پی کی حکومت بنے گی تو پہلے کی طرح دنیا کے سب سے اعلی لیپ ٹاپ نوجوانوں کو فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لاکھوں لیپ ٹاپ طلبہ کو دئیے گئے تھے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لاکھوں نوجوانوں نے اپنی نوکری اور روزگار کا انتظام کرلیا۔