نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدرراہول گاندھی نے ملک میں ٹیکہ کاری کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت سے پوچھا کہ وہ کب تک بوسٹر ڈوز دے کر ملک کے لوگوں کو محفوظ کرے گی۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا ‘‘ہماری بیشتر آبادی کی اب تک ٹیکہ کاری نہیں ہوئی ہے ۔ حکومت ہند بوسٹر ٹیکہ کب شروع کرے گی’’۔ ٹیکہ کاری کی موجودہ صورتحال کے مطابق ملک میں سال کے اواخر تک 42 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری ہو پائے گی ۔ اس حساب سے ہر روز تقریباً چھ کروڑ لوگوں کو ٹیکہ لگانا پڑے گا ۔