حکومت بچوں کی ٹیکہ اندازی کی تیاریوں میں مصروف

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ حکومت تہواری سیز ن کے بعد بچوں کو کووڈ ٹیکہ لگانے کی تیاری میں مصروف ہوگئی ہے اور اس کے لئے مقامی سطح پر بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جارہا ہے ۔ صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت میں پورے معاملہ سے وابستہ حکام نے یہاں بتایا کہ ملک کے تقریباً 44کروڑ بچوں کوبھی اب کورونا ٹیکہ اندازی کے دائرے میں لانے کے منصوبہ کے تحت اس وقت ترجیحی فہرست تیار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آئندہ مہینے کے پہلے پکھواڑے میں تہواروں کے بعد بچوں کی ٹیکہ اندازی کی شروعات ہوجائے گی۔