حکومت تلنگانہ تمام محاذوں پر ناکام

   

جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ ضمنی انتخابات فرقہ پرست حکمرانی زوال کا پیش خیمہ: حیات حسین حبیب
حیدرآباد 23 ستمبر ( پریس نوٹ ) بی آر ایس لیڈر حیات حسین حبیب نے تلنگانہ کی موجودہ صورت حال پر تشویش کااظہار کرکے کہاکہ دوسال میں تمام محاذوں پر حکومت ناکام ہے‘ عوام میں بے چینی اور اضطراب کی کیفیت ہے‘ اقلیتیں مکمل نظر انداز کی جارہی ہیں ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی اپنے ہی حلقہ میں سڑک کی توسیع کے نام پر قبرستانوں‘ درگاہ اور عاشور خانوں کی مسماری پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اقلیتی قائدین کوڑنگل کا دورہ تو کررہے ہیں مگر منہدم قبرستان‘ درگاہ اور عاشور خانوں کی دوبارہ تعمیر کا اعلان نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے اورسیز اسکالر شپ سے تمام شعبوں تک اقلیتوں کو کنارہ کیاجارہا ہے۔ کانگریس اقلیتی قائدین افسوس کی بات ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو پہچان نہیں سکے۔ انہوں نے کہاکہ آج اقلیتیں سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے دور کو یاد کررہے ہیں اور اقلیتوں کو احساس کو ہوگیا کہ انہیں ووٹ بینک کی طرح استعمال کرکے دھوکہ دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوبلی ہلز ضمنی انتخابات میں عوام بالخصوص اقلیتیں حکومت کو جواب دینے تیار ہوگئی ہے۔ جوبلی ہلز میں مسلمانوں کے ووٹ فیصلہ کن ہے اور مسلمانوں نے بی آر ایس امیدوار کے حق میں ووٹ کا فیصلہ کرلیاہے۔ حبیب نے کہاکہ نتائج بی آر ایس کے حق میں آئیں گے اور ریونت ریڈی کی فرقہ پرست حکمرانی کے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔