حکومت شاہ کمیشن رپورٹ کی ایک نقل ایوان میں پیش کرے : دھنکھڑ

   

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایمرجنسی کی زیادتیوں کی تحقیقات کرنے والے شاہ کمیشن کی رپورٹ کی ایک نقل ایوان میں پیش کرے ۔جمعہ کو ایوان میں وقفہ صفر کے دوران شاہ کمیشن کی رپورٹ کو تباہ کرنے کا معاملہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیپک پرکاش نے اٹھایا اور کہا کہ 1975 اور 1977 کے درمیان کانگریس حکومت کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کی زیادتیوں کی تحقیقات کے بعد کمیشن نے نے ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن نے 48 ہزار کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور 1978 میں 775 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بعد میں اس وقت کی اندرا گاندھی حکومت نے اس رپورٹ کو چھپا دیا اور ملک اور بیرون ملک دستیاب کاپیوں کو تلف کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ایک کاپی آسٹریلیا کی ایک لائبریری میں موجود ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہ رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہئے ، تاکہ عام لوگ ایمرجنسی کی حقیقت جان سکیں۔مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی کی زیادتیوں کی تحقیقات کرنے والے شاہ کمیشن کی رپورٹ کی ایک کاپی ممبران کے فائدے کیلئیایوان میں پیش کرے ۔