حکومت مقتول فیصل کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپئے اور ایک فرد کو ملازمت دے :ڈاکٹر ایوب سرجن

   

پرتاپ گڑھ: بی جے پی کی حکومت میں اقلیتی طبقہ محفوظ نہیں ہے انہیں بلا جواز وقت وقت پر مارا پیٹا اور ان کو ہلاک کیا جا رہا ہے ،کارروائی کے نام پر ملزمان کو کھلی چھوٹ ملی ہوئ ہے ۔ضلع اناو کے بانگر موء سبزی فروش فیصل کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا جانا قابل مذمت و ناقابل معافی جرم ہے۔ جب عوام کی حفاظت کرنے والے ہی ظالم ہو جائے تو ایسے میں نظم نسق پر ایک سوالیہ نشان ضرور ہے ۔ حکومت فیصل کو ہلاک کرنے والے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کر ان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپیہ معاوضہ اور ایک فرد کو ملازمت دے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ ملک کے مختلف صوبوں سے وقت وقت پر اخباروں کی سرخی ماب لنچنگ جیسے واقعات ہوتے ہیں ۔سرپسند عناصر جو ملک میں ایسے واقعات کا انجام دے رہے ہیں ،ان کیخلاف کوئی سخت قانونی کارروائی نہ ہونے کے سبب ان کے حوصلے بلند ہیں ۔یہاں تک کہ اب سرکاری مشینری بھی حکومت کی فرقہ وارانہ منشاء کے بموجب کام کررہی ہے ،جس کی مثال بے گناہ غریب فیصل کا قتل ہے ،اگر کسی ملزم کیخلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے تو کیس اتنا بے اثر ہوتا ہیکہ وہ آرام سے جلد عدالت سے رہا ہوجاتا ہے۔