برطانیہ کی عدالت کی جانب سے پنجاب نیشنل بینک سے ہزاروں کروڑوں روپے کے غبن کے مفرور مجرم نیرو مودی کی حوالگی کی سفارش کے بعد ، حکومت انھیں ہندوستان لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرے گی ،وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ برطانیہ کی ویسٹ منسٹر کی ایک عدالت میں مجسٹریٹ نے آج نیرو مودی کو ہندوستان میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے اور اپنی دماغی صحت پر اظہار تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیر مودی نے شواہد کو ختم کرنے کی سازش کی ہے اور گواہان کو دھمکی دی ہے۔ترجمان نے کہا ، “جیسے ہی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے نیرو مودی کی برطانیہ کے وزیر داخلہ کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے ، ہندوستانی حکومت برطانیہ کی حکومت سے ان کی حوالگی کے لئے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کرے گی