حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے 104 سرویس کی خدمات کو بند کردینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور اس اسکیم کے تحت خدمات انجام دینے والے 1250 ملازمین کی خدمات دوسرے اسکیمات کے لیے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دیہی علاقوں میں مختلف کہنہ مشق امراض میں مبتلا مریضوں کو ماہانہ طبی ٹسٹوں کا انعقاد کرتے ہوئے ایک ماہ پر مشتمل ادویات تقسیم کرنے کے لیے 104 سرویس کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ ان 104 سرویس میں ڈاکٹر ، اے این ایم ، فارمیسٹ ، لیاب ٹکنیشنس موجود رہتے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے ہر گاؤں میں ’ پلے دواخانہ ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے 104 سرویس کی خدمات بند کی جارہی ہے ۔۔ ن