حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو فراموش کردیا

   

ہنمکنڈہ میں ریاستی سکریٹری تلگو دیشم پارٹی ایم ڈی رحیم کی پریس کانفرنس

ورنگل ۔ریاستی سکریٹری تلگو دیشم پارٹی و ورنگل ویسٹ کو آرڈنیٹر ایم ڈی رحیم نے ہنمکنڈہ میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 7سالوں سے ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے جو وعدے کئے گئے ہیں اسے پورا نہیں کیا گیا ہے ۔ریاستی وزیر کے ٹی آر کے دورہ ورنگل کی تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے مداخلت کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ اضلاع کے وزیر بھی ضلع ورنگل کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں دکھا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ورنگل میں ابھی تک کسی غریب کو ڈبل بیڈ روم فراہم نہیں کیا گیا اسی طرح دلت بندھو کا ابھی تک آغاز نہیں کیا گیا اور زیر التواء وظائف کو ابھی تک منظور ی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کئی بیوائیں اور مستحق لو گ پریشان ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہنمکنڈہ ایم ایل اے صرف عوام کو تیقنات دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ تمام ترقیاتی کام زیر التواء ہیں کسی کام کو مکمل نہیں کیا گیا ہے ۔پٹرول ڈیزل کے مسائل،کوچ فیاکٹری کے مسائل کو ابھی تک حل نہیں کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ اسی طرح عوام کو دھوکہ دیا گیا تو آنے والے انتخابات میں عوام ہی سبق سکھائیں گے ۔اس پریس کانفرنس میں سینئر قائدین یاکوب ،مہیش ،ایشور چاری ،بائیری شیشادری ،منوہر ،رویندر گپتا ،ستیش ،پی سرینواس اور دیگر موجود تھے ۔