حکومت وقفہ سوالات کو ختم کرکے ایک خوفناک تصویر بنارہی ہے :کنور دانش

   

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں وقفہ سوالات ختم کرنے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسا کرکے نئے ہندوستان کی ایک خوفناک تصویر بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ کنور دانش علی نے جمعرات کے روز ٹویٹ کرکے کہا کہ اگر آپ ٹوئیٹ کریں، تو توہین، اگر آپ سڑک پر سوال کریں تو غدار۔ملک کی سب سے بڑی پنچایت بچی تھی عوام کے سوالات اٹھانے کے لئے ۔ مگر حکومت نے وہاں بھی وقفہ سوالات ختم کردیا ہے ۔ ’نہ رہے بانس، نہ بجے بانسری‘۔ یہ ہے ’نئے ہندوستان کی خوفناک تصویر!‘۔