حکومت پہلے سرکاری اسکولوں کا معیار تعلیم ٹھیک کرے پھر مدارس پر سوال اٹھائے: مولانا محمود مدنی

   

دیوبند: اتر پردیش اور مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ مدارس کا سروے کرائے جانے کو لے کر کئے گئے اعلان کے بعد مدھیہ پردیش میں بھی سیاسی گھمسان تیز ہوگیا ہے۔ جمیعت علما کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش حکومت کے ساتھ نارتھ انڈیا کے صوبوں کے تعلیمی معیار کو نشانہ بناتے ہوئے جہاں حکومتوں کورویہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں حکومت سے سوال کیا ہے کہ مدارس کا ہی سروے کیوں ، ان اسکولوں کا سروے کیوں نہیں جن کا صد فیصد اصراف حکومتیں کرتی ہیں اور ان کا تعلیمی معیار حد درجہ ابتر ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر نے رجسٹریشن کے بغیر مدھیہ پردیش میں چلنے والے مدارس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا احکام جاری کیا ہے۔