نئی دہلی : حکومت نے ایم پی فنڈ اسکیم کو بحال کرتے ہوئے اس اسکیم کے تحت موجودہ مالی سال کے بقیہ حصے کے لیے ہر رکن پارلیمنٹ کو 2 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے چہارشنبہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس اسکیم کو بحال کرنے کا فیصلہ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں کیا گیا ہے ۔ موجودہ مالی سال کے لیے مقامی ترقیاتی فنڈ کے تحت ہر رکن پارلیمنٹ کو دو کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اگلے مالی سال سے اس فنڈ کے تحت 2.5 کروڑ روپے کی دو قسطیں ہر رکن پارلیمنٹ کو 2025-26 تک جاری کی جائیں گی جن کی کل رقم 5 کروڑ روپے ہے ۔مسٹر ٹھاکر نے بتایا کہ حکومت ایم پی فنڈ اسکیم پر رواں مالی سال میں 1581 کروڑ روپے اور 2025-26 تک کل 17417 کروڑ روپے جاری کرے گی۔