حکومت کا سی ایم ریلیف فنڈ غریبوں کیلئے نعمت

   

سدی پیٹ میں ریاستی وزیر ہریش راؤ کے ہاتھوں چیکس کی تقسیم
سدی پیٹ ۔ وزیر خزانہ ہریش راؤ نے آج اپنی رہائش گاہ سدی پیٹ میں حلقہ سدی پیٹ کے حدود میںرہنے والے 55 غریب مستحقین افراد میں سی ایم ریلیف فنڈس کے 24 لاکھ 27 ہزار روپئے ک بھاری رقم کے چیکس اپنے ہاتھوں تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ یقیناً سی ایم ریلیف فنڈ غریبوں کے لئے ایک انمول تحفہ سے کم نہیں ۔ آج کئی مصیبت و پریشان زدہ غریب اپنی کسمپرسی کی داستان بذریعہ درخواست پیش کرتے ہوئے استفادہ کر رہے ہیں ۔ سابق حکومتیں مذکورہ مالی مدد صرف اپنے اپنے پارٹی کا رندوں کو ہی منظور کرتے تھے ۔ ٹی آر ایس حکومت میں ہر طبقہ کے غریب و مستحقین کو فوری طور پر فنڈ فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ استفادہ کنندگان اس فنڈ کے ذریعہ اپنی مشکلات سے نجات پا رہے ہیں ۔ نیز علاج و معالجہ کے بعد ایک نئی زندگی پا رہے ہیں ۔ ریاست کا ہر طبقہ حکومت کی اس ہمدردانہ کارکردگی بے حد خوش ہے اور حکومت بھی عوام کے عین مقاصد کے تحت عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ ہریش راؤ استفادہ کنندگان کو ہدایت دی کہ وہ حاصل شدہ رقمی چیک کو اپنے بینک کھاتہ میں جمع کروائے ۔