کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کل پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور یوتھ کانگریس کے کام کی تعریف کی راہل نے کہا کہ میں یوتھ کانگریس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ایک تنظیم نے کورونا میں لوگوں کی مدد کی یہ یوتھ کانگریس نے کی ملک کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے پی ایم مودی روزگار کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں بولتے لاکھوں کروڑوں لوگوں سے روزگار لیا یہ حکومت دو تین صنعت کاروں کے لیے کام کرتی ہے لوک سبھا میں ارکان پارلیمنٹ احتجاج میں کھڑے ہیں لیکن یہ سچ لوک سبھا ٹی وی پر نہیں دکھایا جائے گا۔ حکومت کا کام سچ چھپانا ہے۔
