حکومت کو جاریہ سال ٹیکس سے 91145کروڑ کی آمدنی

   

چیف سکریٹری شانتی کماری نے ٹیکس وصولی میں اضافہ کی ہدایت دی
حیدرآباد۔15۔ فروری (سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے ریاست میں ٹیکس اور نان ٹیکس آمدنی کے مسئلہ پر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ کمرشیل ٹیکسس ، اکسائز ، اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن ، ٹرانسپورٹ ، مائیننگ اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں سے کہا کہ جاریہ سال ٹیکس کلکشن کے سلسلہ میں دو نشانے مقرر کئے گئے ہیں، ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ چیف سکریٹری نے ٹیکسوں کی وصولی میں اضافہ کے لئے خصوصی اقدامات کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے بارے میں نشانوں کی تکمیل کے لئے ہر ہفتہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ کمرشیل ٹیکس ، رجسٹریشن اور اکسائز محکمہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زائد آمدنی کیلئے ایکشن پلان تجویز کریں۔ حکومت کو جاریہ سال جنوری کے اختتام تک ٹیکس آمدنی کے طور پر 91145 کروڑ اور نان ٹیکس آمدنی کے تحت 6996 کروڑ وصول ہوئے۔ مجموعی طور پر آمدنی 98141 کروڑ درج کی گئی۔ کمشنر انسپکٹر جنرل رجسٹریشن اینڈ اسٹامپ راہول بوجا ، کمشنر کمرشیل ٹیکسیس نیتو کماری پرساد ، اسپیشل سکریٹری فینانس رونالڈ روس ، کمشنر پروہبیشن اینڈ اکسائز سرفراز احمد ، کمشنر ٹرانسپورٹ بدھا پرکاش جیوتی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ر