نظام آباد ۔ 10 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر نظام آباد کے مسجد رحمانیہ بعد نماز مغرب انچارج کارپوریٹر نعیم شہران کی قیادت میں منعقدہ تقریب میں صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر مہیش کمار گوڑ، گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر نے مصلیان مسجد اور اہلیان محلہ کو عیدکا تحفہ حکومت کی جانب سے تقسیم کیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر مہیش کمار گوڑ نے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ اسی لیے حکومت کی جانب سے بجٹ میں اضافہ کے علاوہ کئی ترقیاتی کے پروگراموں کو انجام دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست کی خوشحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر گورنمنٹ ایڈوائزر محمد علی شبیر ، مئیر اومارانی کے ہاتھوں ملبوسات کی تقسیم عمل میں آئی ۔خطیب و امام مولانا عارف کے علاوہ مصلیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔