حکومت کی فلاحی اسکیمات سے سماج کا ہر طبقہ مستفید

   

محبوب نگر میں آزادی کی ڈائمند جوبلی تقریب ، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب

محبوب نگر : ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے آج یوم آزادی کے موقع پر مستقر محبوب نگر کے پولیس پریڈ گراؤنڈ پر قومی پرچم لہرایا اور پولیس کی سلامی لی ۔ آزادی کے 75 سال کی تکمیل پر (ڈائمنڈ جوبلی )ضلع کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ڈائمنڈ جوبلی تقاریب ریاست میں بڑے پیمانے پر اور جوش و خروش سے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ انھوں نے ریاستی حکومت کی ویلفیر اسکیمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 2014 ء میں قیام تلنگانہ سے کلیانہ لکشمی اسکیم کے تحت (21,196) استفادہ کنندگان میں (192) کروڑ روپئے تقسیم کئے گئے جبکہ مسلم اور کرسچن طبقات کو شادی مبارک اسکیم کے تحت (3796) استفادہ کنندگان میں (34) کروڑ روپئے کی تقسیم عمل میں لائی گئی ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ بے گھر غریب عوام کو ڈبل بیڈرومس کی فراہمی والی اسکیم صرف اور صرف تلنگانہ میں ہے ۔ گزشتہ 8 سال میں (26) طلباء کو (3.67) کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ کوئل ساگر ریزر وائر میں سیاحت کے لئے آنے والوں کیلئے قیام کیلئے تعمیری کام مکمل ہوگیا ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے ضلع کی ترقی میں حصہ لینے والے عوام ، عوامی نمائندے ، امن و ضبط کے لئے پولیس ملازمین ، ڈاکٹرس ، سیاٹیشن ، مزدوروں اور اخباری نمائندوں سے اظہارتشکر کیا اور مستقبل میں بھی ان کے بہتر تعاون کی اپیل کی ۔ اس موقع پر (172) ملازمین کو نمایاں کارکردگی پر توصیف نامے حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی آر وینکٹیشورلو ، ایڈیشنل کلکٹرس تیجس نندلال پوار ، کے سیتاراما راؤ ، آر ڈ ی او انیل کمار ، اگریکلچر مارکٹ کمیٹی چیرمین محمد عبدالرحمن ، لائبریریز چیرمین راجیشور گوڑ ، میونسپل چیرمین نرسمہلو ، مجاہدین آزادی ، عوامی نمائندے و عہدیدار موجود تھے ۔ مستقر محبوب نگر کے تمام دفاتر ، سرکاری و خانگی کالجس ، اسکولس ، تعلیمی مراکز اور کئی ایک تنظیموں کی جانب سے اہم چوراہوں پر پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا ۔