حکومت کی من مانی کو روکنے متحدہ جدوجہد ضروری

   

نارائن پیٹ میں سی پی آئی قائد ٹی ساگر کی پریس کانفرنس، مرکزپر غریبوں کے استحصال کا ا لزام

نارائن پیٹ ۔ سی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری مسٹر ٹی ساگر نے نارائن پیٹ ضلع مستقر کے پارٹی َآفس میں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت کارپوریٹ سیکٹر کے سرمایہ داروں کو ٹیکس سے مستثنی کرتے ہوئے غریب عوام کے کئی اسکیمات کو برفدان کی نذر کردیا ہے۔ مرکزی بجٹ میں عوامی تقسیم ، بچوں کی بہبودی ، دوپہر کے کھانے کی اسکیم پسماندہ افراد کو روزگار فراہمی کی اسکیمات میں تخفیف کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دولت مندوں کی دولت میں اضافہ کرنے 80 فیصد غریب عوام کا استحصال کیا ہے۔ انہوں نے سی اے اے اور زراعت کو کارپوریٹ طاقتوں کے حوالے کرنے کی پالیسی کے خلاف ملک میں طویل عوامی جدوجہد کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام اپنے حقوق کیلئے متحدہ جدوجہد کرتے رہیں گے ۔ حکومت اپنی من مانی نہیں کرے گی ۔ مسٹر وینکٹ ریڈی ضلع جنرل سکریٹری سی پی آئی نارائن پیٹ نے کہا کہ کورونا بیماری اور لاک ڈاؤن کے دوران ادانی اور امبانی جیسے سرمایہ داروں کی دولت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ اور ملک کے غریب عوام کی غربت میں مزیدا صافہ ہوا ہے ۔ بے روزگاری بڑھ گئی ہے ۔ مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے ۔ ان مخالف عوام پر سرکاری منصوبوں کے خلاف عوام کو باشعور بنانے اور ایک طویل جدوجہد کیلئے تیار کرنے کی ضرورت پر انہوں نے زور دیا ۔ اس موقع پر سی پی آئی ضلعی قائدین ، انجییلو ، کاشپا ، بالرام ، گوندارام ، جوشی اور دوسرے موجود تھے ۔