حکومت کی پالیسیوں سے مزدور روزگار سے محروم

   

نظام آباد میں مرکز کے خلاف سی آئی ٹی یو کا دھرنا ، ضلع سکریٹری نور جہاں کا خطاب

نظام آباد :مرکزی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج سی آئی ٹی یو کی جانب سے این ٹی آر چوراستہ پر دھرنا کرتے ہوئے مزدوروں کے حق میں پالیسی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ سی آئی ٹی یو کی ضلع سکریٹری نورجہاں کی قیادت میں رام موہن رائو ، رمیش بابو ، وینکٹ راملو ، گوردھن ، زرینہ ، لتا و دیگر نے آج این ٹی آر چوراستہ پر دھرنا دیا مزدوروں کیخلاف مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ تمام پالیسیوں سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے امبانی ، ادانی کے اشاروں پر پالیسیاں اختیار کی جارہی ہے اور کئی مزدور روزگار سے محروم ہورہے ہیں کرونا کی وجہ سے ملک سنگین حالات کا سامنا کررہا ہے ۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث لاک ڈائون میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور عوام کو بیروزگار ہونا پڑرہا ہے ۔ شہروں اور دیہی مقامات پر لاک ڈائون کی وجہ سے 14 فیصد روزگار کا تناسب برقرار ہے اور معاشی بحرانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ نورجہاں نے کہا کہ جب بھی لاک ڈائون کے بعد بھی امبانی کی آمدنی 75 کروڑ روپئے ہے لیکن عوام کو معاشی طور پر دبادیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کرونا کے ٹیکوں کی تیاری کا اضافہ کرنے اور شہری کی ٹیکہ اندازی کرنے اگرتیسرے مرحلہ کی وباء کی صورت میں ادویات ،آکسیجن ، بستریں فراہم کرنے اور مزدوروں کی اجرت میں اضافہ ، 1979 قوانین کی عمل آوری اور آئندہ تک کا راشن فراہم کرنے کرونا کے باعث فوت ہونے والے افراد خاندان کو ایکس گریشیاء دینے کا مطالبہ کیا ۔