نئی دہلی، 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا مرچنٹس کنفیڈریشن نے حکومت سے راحت پیاکیج میں تاجروں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد تاجر سنگین مالی بحران میں آجائیں گے کیونکہ انہیں تنخواہ، سود، بینک قرض، ٹیکس اور مختلف مالی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرنی ہوگی۔کنفیڈریشن کے قومی ٓصدر بی ایس بھارتیہ اور جنرل سکریٹری کھنڈیلوال نے اتوار کو یہاں کہا کہ ملک کی پوری تجارتی برادری حکومت کی جانب سے نظرانداز کئے جانے سے سخت ناراض ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی نے کئی مواقع پر تاجروں کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا ہے ۔ ان بے حد مشکل حالات میں خردہ وینڈرز نے کورونا کے سپاہیوں کے طور پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنایا ہے ۔ معاشی پیاکیج میں تاجروں کو نظراندازکئے جانے سے ہر تاجروں کو زبردست تکلیف ہوئی ہے ۔ معاشی پیاکیج تیار کرتے وقت تاجروں کو پوری طرح سے نظرانداز کردیا گیاہے ۔ کنفیڈریشن اس معاملے میں وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرے گا۔