نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہیکہ مودی حکومت بلا جواز پیسہ خرچ کررہی ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی کیلئے اس کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہیکہ حکومت سرمایہ داروں کے بارے میں خوب سوچتی ہے اور ان کو فائدہ پہنچانے کے منصوبے بناتی ہے لیکن کسانوں کے بارے میں غور کرنے کیلئے اسے فرصت نہیں ہے اس لئے گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی ہے۔ گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کرکے کہا ‘‘بی جے پی حکومت کے پاس 20ہزار کروڑ کا نیا پارلیمنٹ کوریڈور بنانے ، 16 ہزار کروڑ کا پی ایم کے لئے اسپیشل جہاز خریدنے کیلئے پیسہ ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کو 14 ہزار کروڑ کی ادائیگی کرنے کیلئے پیسہ نہیں ہے ۔ 2017 سے گنا کے دام میں اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ یہ حکومت صرف ارب پتیوں کے بارے میں سوچتی ہے ۔’’انہوں نے گاؤں کنکشن نام سے ایک پوسٹ بھی لنک کیا ہے جس میں لکھا ہیکہ گنا کسانوں ک 12994 کروڑ روپے کا بقاہ جن میں سے سے زیادہ 10 ہزار گنا کسانوں کا پیسہ روکا ہوا ہے ۔