عوام سرکاری احکامات پر پوری طرح عمل کریں ۔ ضلع کلکٹر دھرماریڈی
میدک ۔ 24؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر میدک مسٹر کے دھرما ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت جان لیوا مرض کو رونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کٹھن اقدامات کر رہی ہے ۔ جن کے لئے 31 ؍مارچ تک ساری ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ عوام کو چاہئے سرکاری کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر مکمل عمل کریں۔ انہوں نے کہاکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے ۔ ضلع کلکٹر کی زیر صدارت ضلع کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس بضمن کورونا وائرس منعقد ہوا ‘ جس میں بات کرتے ہوئے دھرما ریڈی نے عہدیداروں کو الرٹ رہنے کے لئے پابند کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لاک ڈاؤن کے دنوں میں اشیائے ضروریہ قلت سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات کرنا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ دیہاتوں سے شہروں کو ترکاریوں لا کر کاروبار کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی مشکلات کھڑا نہ کریں ۔ بلکہ ان کی سہولت کے لئے انتظامی اقدامات کرنا ہوگا ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ بلا ضرورت باہر نہ گھومیں بلکہ ضرورت کے تحت باہر آئیں اور پھر فوری اپنے مکان واپس ہو جائیں ۔ عوام کو چاہئے کہ محکمہ پولیس کے ساتھ اپنا تعاون رکھیں ۔ اجلاس میں موجود سیول سپلائی آفیسر سے انہوں نے کہا کہ ارزاں فروش کی شاپس کو ہر ماہ کی طرح سپلائی کئے جانے والے ضروری اشیاء کی فروخت میں شفافیت کا خیال رکھیں ۔ کسی بھی قسم کی روکاوٹ نہ ہونی چاہئے ۔ ضلع کلکٹر نے ضلع کے بلدی کمشنروں اور گرام پنچایتوں کے ایگزیکیٹیوعہدیداروں کو متوحہ کرتے ہوئے کہا کہ سارے شہروں اور گرام پنچایتوں میں نظام صفائی میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر ناگیش ریڈی ‘ ضلع پریشد سی ای او لکشمی بائی ‘ ڈی آرڈی او مسٹر سرینواس ‘ڈی پی او ۔۔۔ بی سی ویلفیر آفیسر سدھاکر‘ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر وینکٹیشوراؤ ‘ اگریکلچرل آفیسر پرسورام ‘ بلدیہ کمشنر میدک مسٹر سری ہری کے علاوہ دیگر عہدیدار گنگیا ‘ سرینواس گوڑ ‘ ڈی ایس پی کرشنا مورتی بھی موجود تھے۔