حیدرآباد : ریاستی حکومت کی جانب سے کوویڈ پازیٹیو مریضوں کو جو ہوم آئسولیشن میں ہیں یا کوویڈ کیئر سنٹرس میں شریک ہیں، مفت ڈائگناسٹک سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اس پہل کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں 19 ٹی ایس ڈائگناسٹک لیباریٹریز چلائی جائیں گی۔ فی الوقت 50 ہزار سے زائد کوویڈ پازیٹیو مریض ہیں جو ہوم آئسولیشن میں ہیں اور ان میں کئی مریضوں کو اس مرض کی پیشرفت کے بارے میں معلوم کرنے کیلئے ڈائگناسٹک ٹسٹس کروانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیرصحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ’’ہمارے اندازے کے مطابق ہوم آئسولیشن کے 90 فیصد پازیٹیو کیسیس کے مریض بلڈ ٹسٹ یا دوسرے ٹسٹس نہیں کرواتے ہیں۔ اس طرح کے مریضوں کیلئے دو یا چار دن میں ایک مرتبہ ہم مفت میں ڈائگناسٹک ٹسٹس کریں گے جیسے ڈی ۔ ڈیمر، IL6، سی بی پی اور سی آر پی ٹسٹس جو ان لیباریٹریز کے ذریعہ کئے جائیں گے۔ 19 ٹی ایس ڈائگناسٹک لیباریٹریز بشمول آر آئی ایم ایس، عادل آباد، گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل، نلگنڈہ، آصف آباد، جگتیال، جنگاؤں، جوگولمبا، کریم نگر، کتہ گوڑم، میدک، محبوب آباد، سرسلہ، سنگاریڈی، وقارآباد میں ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس، ایریا ہاسپٹلس ملک، گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل محبوب نگر اور نظام آباد۔ اس طرح کی ایک فیسیلٹی کا سدی پیٹ میں افتتاح ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے ہر لیباریٹری پر ایک کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں اور دو تین دن میں وہ خدمات شروع کریں گے۔