حکومتیں بارش سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں:مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: اترپردیش سمیت ملک کے کئی ریاستوں میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے مرکز اور متاثرہ ریاستوں کی حکومتوں سے میٹنگ اور جائزہ کے بجائے متاثرہ کنبوں کی آگے بڑھ کر مدد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مایاوتی نے منگل کو ٹوئٹ کیا’یوپی سمیت ملک کے زیادہ تر صوبوں میں بارش و سیلاب کی وجہ عام زندگی کافی متاثر ہے ۔ کافی جان۔مل و مویشیوں کا نقصان ہوا ہے ۔ شہروں کا براحال ہے ۔ لیکن مقامی علاقوں میں لوگوں کے مکان گرنے و فصل کی بربادی وغیرہ کے حالات کافی سنگین و تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا’ایسے سنگین حالات میں سبھی متعلقہ ریاستیں متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لئے پوری ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری اداکریں۔بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کو بھی جائزہ و میٹنگ وغیرہ سے آگے بڑھ کر ریاستوں کی مدد کے لئے فورا آگے آنا ضروری ہے ۔