حیات نگر میں 14 سالہ طالبہ کا اغوا

   

حیدرآباد۔/6نومبر، ( سیاست نیوز) حیات نگر علاقہ میں آج شام کم عمر لڑکی کے اغواء کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زیڈ پی ایچ ایس سرکاری اسکول کی نویں جماعت کی 14 سالہ طالبہ کا نامعلوم افراد نے اسوقت اغواء کرلیا جب وہ ناگرکرنول کی سمت جارہی تھی۔ ابتداء میں پولیس نے اس کیس کی تحقیقات میں لاپرواہی برتی لیکن لڑکی کے باپ ڈی مہیش نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو اس تعلق سے آگاہ کیا۔ پولیس حیات نگر نے مہیش کی شکایت پر اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔