حیدرآباد۔24۔مئی (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ حیات نگر میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں تین سالہ کمسن لڑکی کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی اپارٹمنٹ کے سیلر میں سو رہی تھی اور اپارٹمنٹ مکین کے ایک شخص نے لڑکی کو نہیں دیکھا اور اپنی کار ریورس لے لی ۔ اس دوران کمسن بچی جو حالت نیند میں تھی کار کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور لڑکی کے والدین پر سکتہ تاری ہوگیا ۔ ع