حیدرآباد12فروری(یو این آئی) حیدرآباد کے گگن پہاڑ، شمس آباد کے ایک اسکراپ گودام میں ہوئے دھماکہ میں 8 افراد جھلس گئے ۔یہ واقعہ ہفتہ کی شب پیش آیا۔پولیس کے مطابق گودام کو دواساز کمپنیوں سے لائے سامان کے ذخیرہ کیلئے استعمال کیاجاتا تھا جہاں ان اشیا کو الگ کیاجاتا تھا۔یہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ یہ دھماکہ کیسے ہوا۔ دھماکہ کے وقت گودام میں موجود 8ورکرس جھلس گئے جن کو علاج کیلئے فوری منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے کہاکہ اس واقعہ کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس دھماکہ کے ساتھ ہی آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لئے فائربریگیڈ کو طلب کیاگیا۔کلوز ٹیم اور بی ڈی کے ماہرین کی ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی اور نمونے جمع کئے ۔