حیدرآباد 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ایئرپورٹ سے مسقط کے لئے عمان ایئر کارگو سرویس کا آغاز ہوا ہے۔ حیدرآباد سے B737-800BCF دوپہر دو بجے روانہ ہوئی۔ مسٹر پریپ پنیکر چیف ایگزیکٹیو آفیسر GHIAL نے کہاکہ عمان ایئر کارگو کے آغاز کے ساتھ 88 میٹرک ٹن کارگو کا اضافہ ہوگا۔ منگل اور ہفتہ کو دوپہر دو بجے عمان ایئر حیدرآباد سے مسقط کے لئے روانہ ہوگی۔ حیدرآباد سے انڈوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس سرویس سے عمان، امریکہ اور یوروپ میں فارما سرویس میں بھی اضافہ ہوگا۔ تلنگانہ اور آندھراپردیش سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ جی ایم آر کارگو فارما انجینئرنگ، آٹو موبائیل، ایرو اسپیس کی صنعتوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔