حیدرآباد بارش متاثرین کیلئے گمبھی راؤ پیٹ سے امداد کی روانگی

   

گمبھی راؤ پیٹ ۔ حالیہ دنوں طوفانی بارش سے متاثرین کی مدد کرنے کیلئے جمعیت علماء ہند شاخ کاماریڈی کی جانب سے تعاون کی اپیل کی گئی تھی ۔ جس پر گمبھی راؤ پیٹ کے مسلم نوجوان جن کی قیادت حمیدالدین خالد کر رہے تھے ۔ گھر گھر پہونچ کر مسلمانوں کو چاول ، کپڑا ، برتن کے علاوہ نقد رقم بطور تعاون حاصل کیا ۔ جس کو آج نوجوانوں نے صدر مساجد کمیٹی جامع سید آصف علی سعادت ، زیڈ پی کوآپشن رکن محمد احمد علی ، رکن گرام پنچایت ، سید نصراللہ حسینی کی نگرانی میں ایک ٹاٹا اے سی گاڑی کے ذریعہ کاماریڈی کیلئے روانہ کیا ۔ اس موقع پر ان قائدین نے اس کار خیر میں حصہ لینے والے تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص نوجوانوں سے شرکت ادا کرتے ہوئے اس کار خیر کے کام کی انجام دہی میں حصہ لینے والوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ خدمت سے خدا ملتا ہے ۔ اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ خدمت خلق ہے ۔ غریبوں ، یتیموں ، پریشان حال افراد کی مدد سے بلائیں ٹل جاتی ہے ۔ قائدین نے کہا کہ اسلام میں ایک دوسرے کی مدد کی تعلیم دی گئی ہے ۔ اس موقع پر خالد کے ہمراہ محمد عامر ، حافظ محمد احمد ، محمد ارمان وغیرہ موجود تھے ۔