حیدرآباد: بیوی کوبریانی کھلانے کے بعد شوہر کی خودکشی

,

   

حیدرآباد۔:  نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک نے بیوی کو بریانی کھلانے کے بعد ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ آر پی ایس نامپلی کے مطابق 25 سالہ ناگیش جو پیشہ سے مزدور تھا چند ا نگر علاقہ میں رہتا تھا۔

ناگیش کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور ہر روز شراب کے نشیہ میں مکان پہنچتا تھا کل وہ شراب کے نشہ میں گھر پہنچا اور اس نے بیوی کو ہوٹل لے جاکر بریانی کھلائی اور باتوں باتوں میں بیوی سے کہا کہ یہ اس کی آخری بریانی ہے جس کے بعد وہ ریلوے پٹریوں کی طرف بڑھا اور اس نے ٹرین کے آگے پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی۔ دوسرے واقعہ میں 42 سالہ شخص متیالو لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی ذرائع کے مطابق متیالو پیشہ سے چوکیدار تھا جو نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا۔ ریلوے پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔