حیدرآباد تا لندن ایئر انڈیا کی راست فلائٹس کا آغاز

   

حیدرآباد۔ 8 ستمبر (پریس نوٹ) ایئر انڈیا کی جانب سے حیدرآباد اور لندن کے درمیان پہلی نان اسٹاپ سرویس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو لندن سے حیدرآباد پہلی فلائٹ پہنچے گی جبکہ جمعہ کو حیدرآباد سے لندن کے لئے روانہ ہوگی۔ بوئن 787 ڈریم لائنر ایئر کرافٹ کے ذریعہ ہفتہ میں دو مرتبہ چلائی جائے گی جس کی گنجائش 256 نشستیں ہوں گی جن میں 18 بزنس کلاس اور 238 اکنامی کلاس کی نشستیں ہوں گی۔ حیدرآباد سے یہ فلائٹس پیر اور جمعہ کو روانہ ہوں گی۔