حیدرآباد تلنگانہ میں تین روزہ ”اسنیک“ (کھانے کی اشیاء) فیسٹول

,

   

حیدرآباد: امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن پر تین روزہ بین الاقوامی اسنیک (کھانے کی اشیاء) فیسٹول زبردست کامیاب رہا۔ تلنگانہ ٹورزم اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری بورا وینکٹشوم نے یہ بات بتائی۔ یہ ایونٹ کلچر لینگویج انڈین کنکشن (سی ایل آی سی) کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ بورا وینکٹشوم نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ اس طرح کے ایونٹس کا مقصد مختلف کلچرس کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔“

اس طرح کے پروگرامس منعقد کرنے کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے وینکٹشوم نے بتایا کہ مختلف کلچرس کے لوگوں نے اپنے ساتھ اپنے علاقوں کی معروف کھانے کی اشیاء کا ذائقہ بتانے کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ اس سال ایل اینڈ ٹی میٹرو بھی ہمارے شریک ہوکر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔“ انہوں نے بتایا کہ ہم اس طرح کے پروگرامس ہر ماہ کرنے کی خواہشمند ہیں۔ اس میں اسنیک فیسٹول، بریک فاسٹ (ناشتہ) فیسٹول کے علاوہ دیگر فیسٹولس منعقد کرنے کی خواہاں ہیں۔

ریاست گجرات کی ڈش کی ذائقہ لے کر پہنچی رضوانہ نے بتایا کہ گجرات کا کھانا بہت مسالحہ دار ہوتا ہے،او ر تلنگا نہ ٹورزم کی جانب سے منعقد شدہ یہ پروگرام بہت اچھا ہے۔“ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرامس میں خواتین کو اپنی صلاحیت بتانے کا موقع ملتا ہے۔ ہم تلنگانہ حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔