حیدرآباد: وزیر اعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ عو ام رکن پارلیمنٹ کشن ریڈی کے اس تبصرہ پر مذاق اور ہنس رہے ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ حیدرآباد شہر دہشت گردی کا اڈہ ہے۔ کے سی آر نے کہا کہ حیدرآبادمیں امن و سکون کا ماحول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں یہاں کوئی بھی فرقہ وارانہ تشدد نہیں ہوا ہے۔
اگر ہم غیر منقسم آندھرا پردیش کی تاریخ دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ یہاں ہر سال فرقہ وارانہ تشدد ہوا کرتا تھا۔ پچھلے پانچ سالو ں میں کوئی بھی تشدد کا واقعہ پیش نہیں آیا۔مسٹر راؤ نے کہا کہ شہر میں جرائم کی شرح میں کمی واقع آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالو ں میں یہاں کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ وزیر اعلی کے سی آر نے کہا کہ حیدرآباد دہشت گردی سے بالکل پاک شہر ہے۔
Telangana CM K Chandrashekhar Rao in Hyderabad: People are laughing at MoS G. Kishan Reddy for him giving a statement that Hyderabad is an ISIS hub. He has become a laughing stock. Hyderabad is a peaceful city. pic.twitter.com/QdDOXzfrNU
— ANI (@ANI) June 18, 2019