حیدرآباد میں 23 کروڑ روپئے نقد رقم کی ضبطی: رونالڈ راس

   

حیدرآباد۔/12 مئی، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائیوں میں تاحال 23 کروڑ 84 لاکھ 36 ہزار 12 روپئے ضبط کئے گئے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ راس نے بتایا کہ 26 کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 917 روپئے مالیتی قیمتی اشیاء اور 27 ہزار 715 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کی گئی۔ غیر قانونی شراب کی منتقلی کے سلسلہ میں 354 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 65 لاکھ 18 ہزار 700 روپئے نقد ضبط کئے گئے جبکہ 5 لاکھ 36 ہزار 280 روپئے مالیتی اشیاء تحویل میں لی گئیں۔ 358 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط کرتے ہوئے 27 مقدمات درج کئے گئے اور 36 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 28 افراد پر مختلف معاملات میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ ضبطی سے متعلق 727 درخواستوں کی یکسوئی کردی گئی۔1