حیدرآباد میں 27ستمبر سے رورل اننوویٹرس اسٹارٹ اپ کانکلیو

   

حیدرآباد، 26ستمبر (یواین آئی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج میں دو روزہ رورل اننوویٹرس اسٹارٹ اپ کانکلیو کا جمعہ سے آغاز ہوگا۔ مرکزی وزیر دیہی ترقی نریندر سنگھ تومر مہمان خصوصی ہوں گے جب کہ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی صدارت کریں گے ۔نیتی آیوگ کے چیف اگزیکیٹیو آفیسر امیتابھ کانت اوررکن پارلیمنٹ جی رنجیت ریڈی مہمان اعزازی ہوں گے ۔ہفتہ کو ہونے والی اختتامی تقریب میں مرکزی مملکتی وزیر دیہی ترقی سادھوی نرنجن جیوتی شرکت کریں گی۔یہ کانکلیو ابھرتے ہوئے صنعت کاروں’دیہی اننو ویٹرس اور خواہشمند اسٹارٹ اپس والوں کواپنے ڈیزائن کے نظریات’ اختراعات’ٹکنالوجیز کے مظاہرہ کے لئے ایک پلیٹ فارم ہوگا۔ یہ کانکلیو سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کی یاد میں منعقدکیاجائے گا جس میں ملک کی 17ریاستوں سے پہلے ہی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کا موضوع زراعت اور اس سے ملحقہ سرگرمیاں ’ گرین انرجی سلیوشن’ صحت و بزرگوں کی نگہداشت’ پینے کا پانی و سینی ٹیشن’ دیرپا امکنہ اوردیرپا ذریعہ معاش دیاگیا ہے ۔