حیدرآباد ۔ 17 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میں تین دن میں 5016 حاملہ خواتین میں نیوٹریشن کٹس تقسیم کئے گئے ۔ ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وینکٹی نے بتایا کہ زچہ و بچہ کے تحفظ کیلئے چیف منسٹر نے 14 جون کو حاملہ خواتین میں نیوٹریشن کٹس تقسیم کرنے کا آغاز کیا تھا جس پر عمل جاری ہے۔ حاملہ خواتین میں خون اور وٹامن کی کمی کو دور کرنے اور انہیں تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کیلئے نیوٹریشن کٹس تقسیم کیا جارہا ہے۔ ہرحاملہ خاتون کو چوتھے ماہ میں ایک اور 7 ویں ماہ میں دوسرا کٹ تقسیم کیا جائے گا۔ یہ کٹ زچہ اور بچہ دونوں کی صحت کیلئے کارآمد ثابت ہوگا۔ کے سی آر کٹ سے استفادہ کرنے والی تمام حاملہ خواتین میں نیوٹریشن کٹ تقسیم کیا جائے گا۔ن